اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں پیر کے روز ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم تین افراد مارے گئے ہیں۔مقامی سیکورٹی حکام نے بتایا کہ یہ امریکی ڈرون حملہ صوبے کے ضلع مروارہ میں کیا گيا۔واضح رہے کہ امریکی فوج یمن، پاکستان، افغانستان اور صومالیہ جیسے کئي مسلم ممالک میں ڈرون حملوں کی منصوبہ بند کارروائي انجام دیتی ہے۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ مسلح افراد کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن علاقائي حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا اصل نشانہ عام شہری بنتے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲