اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کی اس ذیلی تنظیم نے کہا ہےکہ صومالیہ میں غذائی اشیاء تیزی سے ختم ہورہی ہیں اور خانہ جنگي کی وجہ سے صومالیہ کے ان علاقون میں غذائی امداد پہنچانے کا امکان بھی بہت کم ہے جن پر حکومت نے حال میں قبضہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے جنوبی علاقوں کی بندرگاہوں کے قریب لڑائي کی وجہ سے امداد نہیں پہنچائی جاسکتی ہے جس کے نتیجے میں بھوک مری میں اضافہ ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق خشک سالی، خانہ جنگي اور عالمی برادری کی امداد میں کمی ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے صومالیہ میں بھوک مری میں شدت آئي ہے۔ گذشتہ برس صومالی میں بھوک سے ڈھائي لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲