8 ستمبر 2014 - 15:19
اسلامی مزاحمت نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل ناقابل شکست نہیں ہے

پاکستان کے اھل سنت عالم دین نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے اسرائيل کوشکست دے کر ثابت کردیا ہے کہ اسرائيل ناقابل شکست نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے اھل سنت عالم دین نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے اسرائيل کوشکست دے کر ثابت کردیا ہے کہ اسرائيل ناقابل شکست نہیں ہے۔ ڈاکٹر مسعود جمال خان زادہ نے ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ اسرائيل نے آٹھ سال کے عرصے میں تین مرتبہ فلسطین پر حملہ کیا اور تینوں مرتبہ اسے شکست ہوئي اور اسرائيل کے ناقابل شکست ہونے کے دعووں کی قلعی کھل گئي۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک متحدہ ہوجائيں تو اسرائيل کا وجود ہی محو ہوجائے گا۔ ڈاکٹر مسعود جمال خان زادہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائيل مسلمان اور عرب ممالک میں اختلافات ڈال کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے درپئے ہیں لیکن اسلامی ممالک اپنے اتحاد سے ان سازشوں کو بھی ناکام بناسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲