8 ستمبر 2014 - 14:02
داعش کے ہاتھوں عراقی عوام کا بے دردی سے قتل عام جاری

دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے عراق کے شہر موصل میں چالیس عام عراقی شہریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق نینوا صوبے میں ایک مقامی سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بعثی و داعشی دہشتگرد عناصر نے اتوار کی شام موصل میں چالیس سے زیادہ عام عراقی شہری منجملہ کئی بـچوں کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے۔ اس عام عراقی شہریوں کے خلاف موصل میں دہشتگرد گروہ داعش کی ایک خود ساختہ عدالت نے موت کی سزا کا حکم جاری کیا تھا۔ دوسری جانب دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے عناصر نے موصل شہر میں اپنے ہی اٹھارہ کرد ساتھیوں کو خیانت کرنے کے الزام میں سزائے موت دے دی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے کردستان کے مقامی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ موصل شہر کے قریب کردستان کی پیشمرگہ فورسز اور داعش کے درمیان ہونے والی جھڑپوں اور اسی طرح داعش کے ٹھکانوں پر ہونے والے ہوائی حملوں کے بعد داعش گروہ کے سرغنہ نے اپنے کرد ساتھیوں پر شک کرتے ہوئے ان میں سے اٹھارہ کو سزائے موت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ داعش گروہ کے عناصر نہایت ہی بے دردی کے ساتھ عراقی عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲