اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے اس واقعہ کو ایک قومی المیہ قرار دیا اور سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی رقم کا اعلان کیا۔
ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنےکے بعد اس سیلاب کو حالیہ عشروں کا بدترین سیلاب قرار دیا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ریاست جموں کشمیر کی اس نازک صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا اورخود کو عوام کی پریشانیوں اور مصیتوں میں شریک قرار دیا۔ انھوں نے سرینگر میں جموں کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات میں سیلاب کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اپنے دکھ کا اظہار کیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب میں ہلاک ہونے والے افراد کے گھر والوں کو فی کس دو لاکھ روپے اور شدید زخمی ہونے والوں کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲