اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب کی سرجری کے ایک گھنٹہ بعد صدر مملکت حجۃ الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے ہسپتال میں حاضر ہو کر رہبر معظم کی عیادت کی۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات میں خداوند متعال سے رہبر معظم انقلاب کی صحت و سلامتی کے لیے دعا مانگی۔
صدر جمہوریہ نے رہبر معظم کی عیادت کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب کی صحت یابی کی نسبت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں اور سرجنوں نے بہت بہترین انداز میں سرجری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو رہبر معظم کی صحت و سلامتی، طول عمر اور قوم و ملت بلکہ عالم اسلام کی خدمت کے لیے ان کی توفیقات میں اضافے کی ہمیشہ دعا کرتے رہنا چاہیے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر معظم کی حالت کو بہت بہتر قرار دیتے ہوئے کہا: سرجری کے بعد ان کی حالت بالکل نارمل ہے اور مجرب ڈاکٹروں نے بہترین طریقے سے ان کا آپریشن کیا ہے اور آپریشن کے بعد بھی ان کا اچھے سے خیال رکھا جا رہا ہے لہذا کسی قسم کی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲