7 ستمبر 2014 - 13:43
حماس اسرائيل کے سامنے ہرگز گھٹنے نہيں ٹيکے گي

فلسطيني رہنما اسماعيل ہنيہ نے کہا کہ حماس اسرائيل کے سامنے ہرگز گھٹنے نہيں ٹيکے گي-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق  تحريک حماس کے نائب  سربراہ اسمعيل ہنيہ نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ ان کي تنظيم نے ہتھيار ڈالے جانے کي شرط پر غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کو تسليم نہيں کيا ہے- انہوں نے دو ٹوک لفظوں ميں کہا کہ حماس کبھي بھي اپنے ہتھيار زمين نہيں رکھے گي- پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق اسمعيل ہنيہ نے قدس کي ‏غاصب حکومت کے مقابلے ميں استقامت اور پائيداري کو فلسطيني عوام کا مسلمہ حق قرار ديا اور کہا کہ ہم ہتھياروں اور اپنے دفا‏عي وسائل کے بارے ميں ہرگز کوئي معاملہ نہيں کريں گے -انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہيں چاہتے ليکن اگر ہمارا دشمن ہم پر جنگ مسلط کرنا چاہے تو ہم پھر ہم اپنا بھر پور دفاع کريں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲