اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں عالمی سیاسی امور کے ماہر نے ھیگ کی عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کی تحقیقات کو ضروری قرار دیا ہے۔ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے تھران سے شائع ہونے والے اخبار آرمان کی آج کی اشاعت میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات حتمی طور سے ھیگ کی عالمی عدالت میں ہونی چاہیے۔ عالمی سیاسی امور کے ماہر نے مزید کہا کہ ھیک کی عالمی عدالت ایک سیاسی ادارے میں تبدیل ہوچکی ہے کہ جس نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے باوجود ابھی تک ان جرائم کی تحقیقات کا آغاز نہیں کیا ہے۔ فلاحت پیشہ نے تاکید کی کہ انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے کیس کی جانچ پڑتال کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مطالبہ، درحقیقت ھیگ کی عالمی عدالت اور دنیا کے سرکاری قانونی اداروں کا بھی مطالبہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲