5 ستمبر 2014 - 18:21
حج کا زمانہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا موقع ہے

حج و زيارات کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سیدعلی قاضی عسگر نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے تحفظ کو حاجیوں کی سب سے بڑی ذمہ داری قرار دیا ہےا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حج و زيارات کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سیدعلی قاضی عسگر نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے تحفظ کو حاجیوں کی سب سے بڑی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سیدعلی قاضی عسگر نے تہران کے خطبہ جمعہ سے قبل نمازيوں سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کی تکفیری گروہوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حاجیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فتنہ پرورگروہوں سے ہوشیار رہيں کیونکہ حج کا زمانہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا موقع ہے۔ حج وزيارات کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندےنے حج کو دین اسلام کے اصولوں میں سے قرار دیا اور کہا کہ دین اسلام کے تمام مسالک و قومیں حج کے زمانے میں ایک لباس میں نظرآتی ہيں اور ایک دوسرے میں کوئی فرق نہيں ہوتا۔ حج وزیارات کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کےنمائندے نے فرقہ وہابیت کو اہلسنت سے الگ قرار دیا اور کہا کہ برادران اہلسنت اہل بیت عصمت و طہارت سے محبت کرتے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲