اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے آج بروزجمعہ اعلان کیا کہ اس ملک کے چونتیس صوبوں میں طالبان کے خلاف فوج کے آپریشن میں سات فوجی اور چالیس طالبان ہلاک ہوئے ہيں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں تینتالیس افراد زخمی اور اٹھارہ طالبان گرفتار کرلئے گئے ہيں۔ افغان فوج نے طالبان سے کافی مقدار میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بھی ضبط کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲