اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے دومہینے کی خاموشی کے بعد آخرکار ٹوئٹر پر اعتراف کیا کہ ان کے ملک کا ایک سینئر افسر محمد بن عیسی بن علی، داعش میں شامل ہوگیا ہے۔ بحرین کے ڈکٹیٹر حکمرانوں سے وابستہ ویب سائٹ رفاعی نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کی وزارت داخلہ نے محمد بن عیسی بن علی کے دہشتگردگروہ داعش میں شامل ہونے کی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے وزارت داخلہ سے نکال دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق محمد بن عیسی بن علی نے جولائی دوہزارچودہ میں ٹوئٹر پرلکھا تھا کہ وہ داعش کی رکنیت اختیار کررہا ہے۔ بحرین کے سرکردہ تکفیری مبلغ ترکی بن علی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیج پر اس خبر کی تصدیق کی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲