5 ستمبر 2014 - 14:22
افغانستان میں سرکاری عمارت پر حملہ، 31 افراد جانبحق

افغانستان میں ایک سرکاری عمارت پر ہونے والے حملے میں 31 افراد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل سےموصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبۂ غزنی میں جمعرات کے روز ایک اہم سرکاری عمارت پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں غزنی کے گورنر کے مطابق 31 افراد مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس عمارت پرہونے والے حملے میں 194 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے صوبۂ غزنی کے پولیس کمانڈر دلاور زاہد نے بتایا تھا کہ غزنی میں مسلح حملہ آوروں اور افغان سیکورٹی فورس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 13 حملہ آور مارے گئے جبکہ غزنی کے ڈپٹی کمانڈر پولیس کہا تھا کہ اس جھڑپ میں 12 افغان سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲