اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکائی نیوز عربی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے آج اپنی کابینہ کی فہرست پارلیمنٹ کو پیش کردی ہے اور یہ فہرست، وزیر خارجہ کے طور پر، پارلیمنٹ ميں عراق نیشنل الائنس کےسربراہ ابراہیم جعفری کے مد نظر قرار پائی ہے۔ اسی طرح عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے جابر الجابری کو وزارت خارجہ کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق عراق کے نئے وزیر اعظم نے عراق کی کردش پیٹریاٹک یونین کے رکن برہم صالح کو وزیر خزانہ، قتیبہ الجبوری کو وزیر ماحولیات، سلمان الجمیلی کو وزیر بجلی اور اوس الاروفلی کو وزیر زراعت کے طور پر پارلینمٹ میں متعارف کرایا ہے۔حیدر العبادی کو عراقی صدر فواد معصوم نے حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی جس کی عراقی فریقوں اور علاقائی اور اور بین الاقوامی سطح پر حمایت کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲