4 ستمبر 2014 - 14:54
داعش کی دھشتگردانہ کاروائیاں، ۱۱ ہزار عراقی فوجی لاپتہ

شمالی عراق کے صوبوں صلاح الدین اور نینوا میں داعش دہشتگرد گروہ کی دہشتگردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار لاپتہ ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی عراق کے صوبوں صلاح الدین اور نینوا میں داعش دہشتگرد گروہ کی دہشتگردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار لاپتہ ہوگئے۔عراق کے نگراں وزیر دفاع سعدون الدلیمی کے حوالے سے براثا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاری کی جانے والی رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ شمالی عراق کے صوبوں صلاح الدین اور نینوا میں داعش دہشتگرد گروہ کی دہشتگردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ان دونوں صوبوں میں مجموعی؛ طور پر تعینات چالیس ہزار فوجیوں میں سے، بیس ہزار نے اپنے ٹھکانے ترک کئے ہیں جبکہ گیارہ ہزار لاپتہ فوجیوں کا، پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عراق کے نگراں وزیر دفاع سعدون الدلیمی کے حوالے سے جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ عراقی فوجیوں کو ٹھکانے چھوڑنے کی کسی بھی طرح کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی بلکہ ان فوجیو‍ں کو اس بات کی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اپنی پوزیشنیں، سنبھالے رکھیں اور داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کریں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاپرواہی برتنے کے الزام میں پانچ اعلی افسروں کا کورٹ مارشل بھی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲