4 ستمبر 2014 - 14:48
انسانی حقوق کی نگراں تنظیم کی عراق میں داعش کے ہاتھوں قتل عام پر تشویش

انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے عناصر نے عراق میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہوں کو تہ تیغ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے عناصر نے عراق میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہوں کو تہ تیغ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں کم از کم پانچ سو عراقی شہریوں کے، ہونے والے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے عناصر نے اس سے قبل شمالی عراق میں سترہ سو سے زائد عراقی سیکیورٹی اہلکاروں کو قیدی بناکر ان کا قتل عام کیا تھا۔داعش دہشتگرد گروہ نے بھی عراقیوں کے قتل عام کی تصاویر پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے سینکڑوں کی تعداد میں عراقیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲