4 ستمبر 2014 - 14:27
مجلس خبرگان کے اراکین کی مزار امام خمینی(رہ) پر حاضری

مجلس خبرگان یعنی فقہاء کی کونسل کے اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایرن کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے مزار اقدس پر حاضری دیتے ہوئے آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس خبرگان یعنی فقہاء کی کونسل کے اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایرن کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کے مزار اقدس پر حاضری دیتے ہوئے آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان اراکین نے آج صبح  اپنے سولہویں اجلاس کے اختتام پر حضرت امام خمینی(رہ) کے مزار جاکر، اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کی امنگوں سے تجدید بیعت کیا۔ مجلس خبرگان کے اراکین، اسی طرح آج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲