اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیراعظم آرسنی یاٹسنیوک نے بدھ کی شام ایک بیان میں یوکرین میں جنگ بندی کے لئے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے منصوبے کو عالمی برادری کو دہوکہ دینے کے لئے اس ملک کی جانب سے ایک سازشی کوشش قرار دیا۔ یوکرین کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ روس کا نیا منصوبہ، ماسکو کے خلاف یورپی یونین کی نئی پابندیوں کو روکنے اور نیٹو کے اجلاس کے موقع پر، عالمی برداری اور مغرب کو دہوکہ دینے کے لئے روس کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یوکرین کے وزیراعظم آرسنی یاٹسنیوک کا یہ بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہےکہ اس سے قبل یوکرین کے صدر پٹرو پوروشنکو نے کہا تھا کہ وہ اور پوتین یوکرین کے مشرق میں امن منصوبے کے لئے حوالے سے حتمی سمجھوتے تک پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ روس کے صدر نے بدھ کے دن مشرقی یوکرین میں مسلحانہ تنازعہ کے خاتمے کے لئے سات شقوں پر مبنی منصوبے کا اعلان کیاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲