3 ستمبر 2014 - 17:34
اسپائيکر ایر بیس کے سانحے کے مجرموں کو ضرور سزا دی جائے گي: عراقی وزیر اعظم

عراق کے نئے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں اسپائيکر ایر بیس کے سانحے کے مجرموں کو ضرور سزا دی جائے گي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی سومریہ نیوز کے مطابق منتخب وزیر اعظم حیدر العبادی نے اسپائيکر ایر بیس میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے  ہاتھوں رونما ہونے والے سانحے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کسی طرح کا شک نہ رہے کہ اس سانحے کے ذمہ داروں کو یقینا سزا دی جائے گي۔ واضح رہے داعش کے تکفیری درندوں نے پندرہ جون کو صوبہ صلاح الدین میں اسپائکر ایر بیس پرحملہ کرکے ایک ہزار سات سو شیعہ کیڈٹس کا قتل عام کردیا تھا۔اسپائيکر ایربیس میں قتل ہونے والوں کے اھل خانہ نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے سامنے اجتماع کرکے اس ہولناک واقعے کا جائزہ لئےجانے کامطالبہ کیا۔ ان افراد نے یہ بھی مطالبہ کیا ہےکہ اس ایر بیس سے لاپتہ ہونے والے افراد کا سراغ لگایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲