اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے داعش کی جانب سے تقریبا دو ماہ سے جاری آمرلي علاقے کی ناکہ بندی توڑنے پر عراقی فوج، حکومت، عوام اور مرجعیت کو مبارکباد دی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان کے بیان میں آیا ہے کہ آمرلي علاقے کے عوام کے خلاف مزاحمت نے انسانی حقوق کے دعویداروں کی پول کھول دی ہے۔
مرضیہ افخم نے آمرلي کے عوام کی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طرف تو بعثی- تکفیری دہشت گردوں سے جدوجہد میں عوام کی ایک بڑی کامیابی ہے اور دوسری جانب اس نے انسانی حقوق کے دعویداروں کی پول کھول دی ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پورے دو مہینے سے آمرلي کے لاکھوں افراد داعش کی ظالمانہ ناکہ بندی کا سامنا کر تھے اور انسانی حقوق کے دفاع کا دعوی کرنے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے اور اب عالمی رائے عامہ کو ان دعووں اور ان کی حقیقت کا پورا علم ہو چکا ہے ۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دیا کہ آمرلي پر فتح سے فوج کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور جلد ہی پورے عراق سے دہشت گردوں کا صفایا ہو جائے گا۔
.......
/169