3 ستمبر 2014 - 07:55
اوباما داعش کے خلاف ٹھوس پالیسی کا اعلان کرے

دہشتگرد گروہ داعش کے ایک عناصر کے ہاتھوں امریکہ کے ایک اور صحافی کے سرقلم کیئے جانے کی ویڈیو فلم منظرعام پر آنے کے بعد، امریکی کانگریس نے باراک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ مقابلے کے لئے، منصوبے پر فوری عمل درآمد کرے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں خارجہ تعلقات کمیشن کے سربراہ نے منگل کے دن، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے مسائل کی وضاحت کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو بہت جلد کانگریس میں طلب کیا جارہا ہے کہا کہ سب کا یہ خیال ہے کہ امریکی حکومت کو ایک ٹھوس اسٹراٹیجک کی ضرورت ہے اور صدر اوباما حتمی طور پے دہشتگرد گروہ داعش کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی عوام اور کانگریس میں وضاحت کریں۔ دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما کو دہشتگرد گروہ داعش کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کی شدید تنقیدوں کا سامنا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے ایک اور امریکی صحافی کی سرقلم کیئے جانے کی ویڈیو تصاویر انٹرنیٹ پر ریلیز کردی ہیں۔ امریکی انٹرنیٹ ویب سائٹز کے مرکز رصد نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے امریکی صحافی جیمز فولی کے دو ہفتہ قبل سرقلم کیئے جانے کی ویڈیو جاری کرنے بعد ایک اور امریکی صحافی کو قتل کردیا ہے اور آج اس دوسرے امریکی صحافی کے سرقلم کیئے جانے کی ویڈیو فلم انٹرنیٹ پر ریلیز کردی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی سٹلاف کو جون دو ہزار تیرہ کو شمالی شام سے داعش گروہ کے عناصر نے اغواء کیا تھا۔

.......

/169