3 ستمبر 2014 - 07:24
فلسطین: ماہ اگست میں 706 شہریوں کی شہادت

فلسطین میں احرار نامی انسانی حقوق مرکز نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہےکہ صیہونی حکومت کے اگست کے مہینے میں سات سو چھے فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اگست کے مہینے میں چھے سو اٹھانوے فلسطینی غزہ میں جبکہ آٹھ فلسطینی غرب اردن میں شہید ہوئے ہیں۔ احرار مرکز کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکوت کی پچاس روزہ جارحیت میں ایک ہزار چارسو سڑسٹھ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی درندوں اگست کے مہینے میں غرب اردن، بیت المقدس اور مقبوضہ سرزمینوں سے چار سوستائيس فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔ احرار انسانی حقوق مرکز نے انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے موثر کردار ادا کریں اور صیہونی حکومت کو جنگي مجرم کی حیثیت سے عالمی عدالت میں پیش کریں۔

.......

/169