2 ستمبر 2014 - 12:36
لیبیا، بنغازی میں مسلح جھڑپوں میں 78 افراد ہلاک و زخمی

لیبیا کے شہر بنغازی میں خلیفہ حفتر اور مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہونے والی جھڑپوں میں پیتالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ لیبیا کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ طرابلس میں اکثر وزارت خانوں اور حکومتی دفاتر، مسلح گروہوں کے قبضے میں چلے گئے ہیں اور سرکاری ملازمین کا داخلہ اس عمارتوں میں نہایت ہی خطرناک ہے اور مسلح گروہوں کے عناصر سرکاری ملازمین کو گرفتار یا قتل کرسکتے ہیں۔ لیبیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے دفاتر اور اداروں میں جانے سے اجتناب کریں۔

.......

/169