اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں جاوید ہاشمی کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں ہے، فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور اس نے مختلف مواقعوں پر جمہوریت کی غیر مشروط حمایت بھی کی ہے۔ پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر عاصم سلیم باجواہ کا کہنا تھا کہ دیانت داری اور متحد ہونا ادارے کی قوت ہے جو فوج کے لئے باعث فخر ہے لیکن بدقسمتی ہےکہ موجودہ تنازع میں فوج کو گھسیٹا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے پیر کی رات پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہیں عمران خان نے کہا وہ فوج کے بغیر نہیں چل سکتے جبکہ عمران خان ایک منصوبہ بندی کےتحت اسلام آباد آئے ہیں جس کا باقاعدہ اسکرپٹ لکھا ہوا ہے۔
.......
/169