2 ستمبر 2014 - 09:18
حکومت پاکستان کاغیرملکی سفارتخانے بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال خراب ہونے کے بعد اس ملک کی حکومت نے تمام ملکوں کے سفارتخانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مظاہرین کے ہاتھوں پی ٹی وی کی عمارت پر مختصر قبضے کے بعد، نوازشریف حکومت نے کچہ دنوں کے لئے تمام سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انھیں کوئي نقصان نہ پہنچے۔
پی ٹی وی پر مظاہرین کے مختصرقبضے کے بعد اس علاقے میں فوج کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔
واضح رہے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف پاکستان کے کارکن گذشتہ بیس دنوں سے اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہيں۔ مظاہرین، نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہيں جبکہ انھوں نے اس مطالبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان اورطاہرالقادری کے غیرقانونی مطالبات کوتسلیم نہيں کریں گے۔

.......

/169