اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے آج الرمادی میں فوج اور پولیس کی عمارت کے قریب کار بم دھماکہ کرکے پندرہ عام شہریوں سمیت 37 افراد کو ہلاک کردیا۔ سکورٹی فورسیز اس نو منزلہ عمارت سے فوجی اڈے کے طور پر استفادہ کرتی تھی۔ ہفتے کے روز بھی جنوبی بغداد میں ایک چیک پوسٹ کے نزدیک دھماکے میں گيارہ افراد ہلاک جبکہ 25 دیگر زخمی ہوگئے کہ جن میں سے سات سکورٹی فورسیز کے اہلکار تھے۔
.......
/169