1 ستمبر 2014 - 14:34
یوکرین کا بحران، پیوٹن کی یورپی یونین پر تنقید

روس کے صدر نے یوکرین کے سلسلے میں یورپی یونین کی پالیسیوں ہدف تنقید بنایا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے آج یورپی لیڈروں پر، سویلین علاقوں میں یوکرین کے فوجی اقدامات کے خلاف آنکھیں بند کرنے الزام عائد کیا۔ ولادیمیر پوٹین نے کہا کہ یوکرین کی فوج براہ راست رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر نے روس پر، یوکرین میں براہ راست اور آشکارہ جارحیت انجام دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔ یوکرین کے صدر پٹرو پوروشنکو نے کے یف ميں ایک تقریر میں کہا کہ یوکرین پر اپنے ہمسایہ ملک کی جانب سے  براہ راست اور آشکارہ جارحیت انجام پارہی ہے اور یہ مسئلہ مشرقی یوکرین کے ناامن علاقوں کی صورتحال مزید بحرانی ہونے کا با‏‏عث بنا ہے ۔ واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت، روسی فوج پر، مشرقی یوکرین کی لڑائی ميں فوجی مداخلت کا الزام عائد کررہی ہے تاہم ماسکو نے اس الزام کو سختی سے مسترد کیا ہے ۔

.......

/169