30 اگست 2014 - 19:36
لبنان میں مقیم شامیوں پر دہشتگردانہ حملے

لبنان کے وزیرداخلہ نے اس ملک میں مقیم شامیوں پر تکفیری گروہوں کے دہشتگردانہ حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مصر سے شائع ہونے والے روزنامہ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزيرداخلہ نہاد المشنوق نے روزنامہ النھار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ لبنان اپنے شہریوں اور اپنی فوج کے خلاف حملہ اور ان کا قتل ہرگز برداشت نہيں کرےگا۔ شامی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ مشرقی لبنان میں واقع عرسان کالونی کی صورت حال بھی خطرناک ہے اوراس علاقے سے اغواکئے جانے والے لبنانی فوجیوں کے مسئلے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشتگردگروہ داعش اور النصرہ محاذ نے دواگست دوہزارچودہ کو عرسال کالونی اور اس علاقے میں فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے پانچ دنوں تک اس پرقبضہ کئے رکھا جس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں افراد ہلاک ہوگئے اور دہشتگردوں نے کئی سیکورٹی اہلکاروں اور فوجیوں کواغواکرلیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲