30 اگست 2014 - 18:57
عراق میں دہشتگردانہ حملے، تیس افراد جاں بحق

آج عراق میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں تیس افراد جاں بحق ہوئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بغداد کی ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکےمیں گیارہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں سات پولیس اہلکار ہیں۔ درایں اثنا فلوجہ کے ایک ہسپتالی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر کے مختلف علاقوں پر ہونے والے مارٹر حملوں میں انیس افراد جاں بحق اور سترزخمی ہوگئے ہيں۔  ہسپتالی ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ درایں اثنا عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیاہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نےصوبہ صلاح الدین کے آمرلی روڈ پر واقع طورماتور علاقےکےچہھ دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔ آمرلی کا علاقہ دو مہینے سے داعش کے قبضے میں تھا۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲