30 اگست 2014 - 08:14
جنیوا سمجھوتے کی خلاف ورزی، ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد

امریکہ کی وزارت خزانہ نے جنیوا سمجھوتے کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے، ایران کی کئی شخصیات، کمپنیوں، مالی اداروں اور آئل سیکٹر کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے جنیوا سمجھوتے کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے، ایران کی کئی شخصیات، کمپنیوں، مالی اداروں اور آئل سیکٹر کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکہ نے جمعہ کے دن ان نئی پابندیوں کو ایسی صورت حال میں عائد کیا ہے کہ جنیوا سمجھوتے میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد نہیں کی جائينگي۔ ان پابندیوں کے عائد کرنے کا مقصد، عالمی پابندیوں سے گریز کو ناکام بنانا اور بقول ان کے ایران کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت بتایا گیا ہے۔ امریکی حکام کا دعوی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے، جبکہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ امریکہ، علاقے خاصطور پر شام اور عراق میں دہشتگرد گروہوں کی کھلم کھلا مدد و حمایت کررہا ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے، عراق میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں ایسی حالت میں عائد کی گئی ہیں کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور ستمبر2014 کے وسط سے دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔

.......

/169