30 اگست 2014 - 04:04
بحرین کے 600 شہری قیدیوں کی حمایت میں بھوک ہڑتال پر

بحرینی حکومت کےخلاف 600 سو شہریوں نے گذشتہ آٹھ دنوں سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے 600 بحرینی شہریوں نے آل خلیفہ کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ تشدد اور ناروا سلوک رکھے جانے اور اپنے مطالبات سے بے توجہی برتے جانے پر گذشتہ آٹھ دنوں سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ۔
 
 الحوض الجاف جیل کے اہلکاروں نے بدھ کے روز اس جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد قیدیوں کو زدو کوب اور تشدد کے ذریعے،  ان سے اپنے جائز مطالبات سے دستبردار ہونے کو کہا ۔
 
 گرفتار ہونے والے افراد کے اہل خانہ نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بحرینیوں کی حالت ابتر ہے اور جیل کے حکام  ان کی جسمانی حالت کو بہتر بنانے کے بجائے، ان احتجاج کرنے والوں کو شدید جسمانی ایذائیں پہنچا رہے ہیں ۔
 
واضح رہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق ملی نے بھی ان حالات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ آل خلیفہ حکومت آزادی بیان پر پابندی لگاکر، ان افراد کو جو ملک میں حقیقی جمہوریت کے خواہاں ہيں، جھوٹے الزام میں گرفتار کررہی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲