30 اگست 2014 - 02:51
انتہا پسندی کے خلاف مہم میں ایران اور روس کے نظریات میں یکسوئی

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں ایران اور روس کے نظریات میں یکسوئی پائی جاتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف مہم میں ایران اور روس کے نظریات میں یکسوئی پائی جاتی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام اور عراق میں عوام کے خلاف انتہا پسند گروہوں کی جانب سے جرائم کے ارتکاب کے، یورپ و امریکہ میں بھی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، کہا کہ اس قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے میں ایران اور روس، اہم کرداکر ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے ایران کے جوہری مسئلے میں روس کے مثبت موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ماسکو کے تعاون سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات، اچھے نتائج کا باعث بنیں گے۔ محمد ظریف نے ایران کے خلاف عائد شدہ پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے عزم و ارادے کے مقابلے میں اس قسم کی پابندیاں، کبھی کارگر ثابت نہیں ہوسکتیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے پوری دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ وہ جوہری مسئلہ حل، اور عالمی سطح پر، امن کے قیام کا خواہاں ہے۔اس موقع پر روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے بھی ایران اور روس کے تعلقات کا مستقبل مثبت قرار دیا اور کہا کہ ماسکو، انصاف کی بنیاد پر ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جانے کا خواہاں ہے۔ انھوں نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ایران کا حق، باضابطہ طور پر تسلیم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲