30 اگست 2014 - 02:22
تکفیری گروہ کے جرائم اہلبیت(ع) سے دشمنی پر مبنی ہیں: ڈاکٹر لاریجانی

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر تکفیری انحرافی گروہوں کے جرائم ولایت دشمنی اور اہلبیت عصمت و طہارت کونقصان پہنچانے کے لئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر تکفیری انحرافی گروہوں کے جرائم ولایت دشمنی اور اہلبیت عصمت وطہارت کونقصان پہنچانے کے لئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرلاریجانی نے آج حرم امام رضاعلیہ السلام کے خدام کے کارواں سے ملاقات میں تاکید کے ساتھ کہا کہ عالم اسلام کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ تکفیری انحرافی گروہ ، عالمی سامراج کی حمایت سے ولایت کے خلاف جنگ کررہے ہيں اور یہ بڑی گمراہی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نوجوانوں کی ثقافتی اور فکری بنیادیں ولایت پر استوار ہونی چاہئے کہا کہ افسوس کہ عالمی سامراج ، صیہونیزم اور تکفیری گروہ نہایت سفاکی سے مسلمانوں کی جان کے پیچھے پڑے ہوئے ہيں اور نہتے انسانوں کاقتل عام کررہے ہيں۔
ڈاکٹرلاریجانی نے شام میں علویوں ، شیعوں، سنیوں اور عیسائیوں کے ساتھ تکفیریوں کے انسان دشمن اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان گمراہ دھڑوں نے اولیاء کرام اور بزرگان دین کے مقبروں کوڈھایا ہے اور بڑے بڑے المیوں کو جنم دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲