اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی جنگی طیاروں نے آج بروزجمعہ شہرالرمادی کے مغربی اور جنوبی علاقوں پر بمباری کی جس میں دہشتگردوں کو بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق عراق کی قبائلی اور سیکورٹی فورسز ، داعش کے زیر قبضہ علاقوں کی آزادی کے لئے تعاون کررہی ہیں۔
دوسری طرف عراق کےصوبہ دیالہ میں مقامی ذرائع نےکہا ہے کہ دہشت گردوں نے شمال مشرقی بعقوبہ کے سعديہ علاقے کے سنی قبائل کے انیس افراد کو صرف اس لئے قتل کر دیا کہ انہوں نے نام نہاد خلیفہ ابو بکر البغدادی کی بیعت کرنےسے انکار کر دیا تھا۔سومريہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، داعش نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ان لوگوں نے مسلمانوں کے خلیفہ کی بیعت و اطاعت سے انکار کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲