28 اگست 2014 - 16:32
عراقی وزیراعظم: دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے

عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے علاقے میں دہشتگردی کے خلاف مہم میں بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے علاقے میں دہشتگردی کے خلاف مہم میں بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے بدھ کے روز امریکی سینٹرل کمان کے کمالنڈر جنرل لوئیڈ اوسٹن سے گفتگو میں دہشتگردی کے مالی ذرائع منقطع کئے جانے کو علاقے کے استحکام کی ضمانت قرار دیا اور اعلان کیا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ عراق کے نئے وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق اور امریکہ کے درمیان دستخط شدہ معاہدے کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے سیکیورٹی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عراق کے ساتھ عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔اس ملاقات میں امریکی جنرل نے بھی عراق کی سیکیورٹی فورسیز کو مضبوط بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، سیکیورٹی اور فوجیوں کی تربیت کیلئے عراق کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔

.......

/169