اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کي تيسري جنگ ميں بھي غاصب صيہوني حکومت کو شرمناک شکست کے علاوہ اور کچھ بھي حاصل نہ ہوسکا- پچاس دن تک بے گناہ عوام ، عورتوں اور بچوں کے قتل عام کا سلسلہ جاري رکھنے اور غزہ کے تمام بنيادي شہري ڈھانچے تباہ کردينے کے بعد سرانجام تل ابيب کو غزہ کے مظلوم عوام اور تحريک مزاحمت کي شرائط پر جنگ بندي قبول کرني پڑي - اس شرمناک شکست کے بعد صيہوني حکومت کے وزير اعظم بن يامين نتين ياہو اپنے کابيني رفقا کي جانب سے بھي تنقيدوں کے نشانے پرہيں -
غزہ کے خلاف تيسري جنگ ميں بھي صيہوني حکومت کو ہزيمت اٹھاني پڑي اورصيہوني حکومت ، جنگ بندي کرنے پر مجبور ہوگئي البتہ اسرائيل کے لئے اس شکست کے نتائج صرف فوجي ميدان ميں نہيں بلکہ بہت سے ديگر ميدانوں ميں بھي مرتب ہوئے ہيں.
صيہوني حکومت کے عہديداروں نے غزہ کے خلاف تيسري جنگ ميں اپني ذلت آميز شکست کا اعتراف کرتے ہوئے اس جنگ کو شروع کرنے والوں اور خاص طور پر اسرائيل کے وزيراعظم بن يامين نتن ياہو پر شديد تنقيد کي ہے.
نتن ياہو پر تنقيدکرنےوالوں ميں اب ان کي کابينہ کےارکان بھي شامل ہوگئے ہيں اور صيہوني حکومت کي کابينہ کے بعض اراکين نے بھي غزہ جنگ ميں صيہوني حکومت کي شکست فاش کا اعتراف کيا ہے.
اس سلسلے ميں صيہوني حکومت کي وزير قانون زيپي ليوني نے طويل المدت جنگ بندي کرنے پر شديد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ جنگ بندي ايسےعالم ميں ہوئي ہے کہ حماس کو اس جنگ ميں سياسي کاميابي ملي ہے جبکہ غزہ کي جنگ سے ہمارا مقصد يہ نہيں تھا-
اسرائيل کے وزير اطلاعات اور اسٹريٹجک امور کے وزير يووال اشتائنتيز نے بھي صيہوني حکومت کي کابينہ ميں بنيادي تبديلي کا مطالبہ کرتے ہوئے نئي کابينہ کي تشکيل پر زور ديا ہے –
صيہوني حکومت کے وزير تجارت نفتالي بنت نے بھي غزہ کي جنگ ميں اسرائيل کي شکست کا اعتراف کيا اور بنيامين نتن ياہوکي پاليسيوں پر شديد تنقيد کي - انہوں نے کہا کہ اس جنگ ميں اسرائيل کو بھاري نقصانات اٹھانے پڑے ہيں –
دوسري طرف صيہوني پارٹي مرتص کے سربراہ نے اسرائيل کے ٹي وي چينل دس سے گفتگو ميں کہا ہے کہ غزہ کے خلاف حاليہ جنگ ميں نتن ياہو کو اسٹريٹجک شکست کے علاوہ اور کچھ نصيب نہيں ہوا-
مرتص پارٹي کے رہنما زھاوا گال اون نے چند روز پہلے بھي غز کي جنگ ميں نتن ياہو کو اسرائيل کي شکست کا ذمہ دار قرار ديا تھا اور وزير اعظم بن يامين نتن ياہو کے استعفے کا مطالبہ کياتھا - انہوں نے نتن ياہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وزيراعظم ! تمہيں اس جنگ ميں بري طرح سے ہزيمت اٹھاني پڑي ہے -
اور بہتر يہي ہے کہ وزارت عظمي کے دفتر کے کنجي کسي اور کے حوالے کرکے تم اپنے گھر کو لوٹ جاؤ –
اسرائيل کے چينل ٹونے بھي کہا ہے کہ طويل المدت جنگ بندي پر اتفاق اسرائيل کي شکست ہے اس ٹي وي چينل نے کہا کہ وزيراعظم نتن ياہو کا سياسي مستقبل عملي طور پر اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے -
.......
169