27 اگست 2014 - 16:42
پچاس روزہ جنگ ميں فتح کا جشن - کاميابي عوام کي استقامت کا نتيجہ

فلسطيني رہنماؤں نے غزہ کي پچاس روزہ جنگ ميں کاميابي کو مسجد الاقصي کي آزادي کا پيش خيمہ قرار ديتے ہوئے مظلوم فلسطيني عوام کي استقامت و پائيداري کو ، صيہوني حکومت کے مقابلے ميں اس عظيم الشان کاميابي کا اہم ترين عامل بتايا ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطيني انتظاميہ کے سربراہ محمودعباس نے فلسطينيوں اور اسرائيلي حکومت کے درميان غزہ ميں جنگ بندي کےسمجھوتے کي تصديق کرتے ہوئے ان تمام فريقوں کا شکريہ ادا کيا ہے جنھوں نے اس جنگ بندي کے لئے کوشش کي –
حماس کے رہنما اسماعيل ہنيہ نے بھي فلسطيني گروہوں اور صہيوني حکومت کے درميان غزہ ميں جنگ بندي کے سمجھوتے کے بعد جو مصرکي وساطت سے طے پايا ہے اس فتح و کاميابي کو خدا وندعالم کا فضل وکرم، غزہ کے عوام کے صبرو حوصلے اور فلسطيني مجاہدين کي استقامت کا نتيجہ قرارديا انہوں نے ساتھ ہي فلسطيني مذاکرات کاروں کا بھي شکريہ ادا کيا جنھوں نے سياست کے ميدان ميں اپنے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کيا –

حماس نے منگل کي رات فلسطيني گروہوں اور اسرائيل کے درميان جنگ بندي کے سمجھوتے کے بعد اعلان کيا کہ عوامي مزاحمت ، فلسطيني عوام کي جانب سے مزاحمتي گروہوں کي بھرپور حمايت ، جنگ کے دوران فلسطيني مجاہدين کي سرفروشي اور قومي اتحاد غزہ کي پچاس روزہ جنگ ميں ملت فلسطين کي کاميابي کا اصل محرک رہا ہے –
حماس نے اپنے بيان ميں انساني حقوق کي تنظيموں سے کہا ہے کہ غزہ ميں انسانيت سوز مظالم کا ارتکاب کرنے کي بناپر وہ صيہوني حکام کے خلاف عالمي عدالتوں ميں مقدمہ چلائيں –

حماس کے ترجمان فوزي برہوم نے بھي اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ملت فلسطين اپني سرزمين کے ايک بالشت حصے پر بھي صہيونيوں کے غاصبانہ قبضے کو تسليم نہيں کرے گي کہا کہ اگر غاصبوں نے غزہ کي جنگ سے عبرت حاصل نہيں کي ہے تو انہيں جان لينا چاہئے کہ آئندہ کا سبق ان کے لئے اور زيادہ تلخ اور دشوار ہوگا –
غزہ ميں جنگ بندي کے اعلان کے بعد جہاداسلامي فلسطين کے سکريٹري جنرل رمضان عبداللہ نے بھي اپنے بيان ميں کہا کہ فلسطيني گروہوں نے غزہ کي جنگ شروع نہيں کي تھي ليکن غزہ پر صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کا انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کيا اور سرانجام فتح حاصل کي –
جہاد اسلامي کے سکريٹري جنرل رمضان عبداللہ نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ فلسطيني گروہ صيہوني حکومت کے ہر قسم کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تيارہيں کہاکہ اسرائيل نے غزہ کے نہتے شہريوں کا قتل عام کرنے کے لئے عام تباہي پھيلانے والے ہتھياروں کا استعمال کيا ليکن فلسطيني گروہوں نے اپنے عزم و ارادے سے جنگ کا نقشہ بدل ڈالا -
.......

/169