اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ نے آج ( بدھ کے روز) ایک بیان جاری کرکے صیہونی جارحین پر فلسطین کے بہادر عوام کی کامیابی پر تمام حریت پسند اقوام خاص طور سے فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کو مبارک باد پیش کی ہے۔وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گيا ہے کہ ایک بار پھر سرزمین فلسطین پر نصرت الہی کی علامات رونما ہوئي ہیں اور ملت فلسطین نے غاصب صیہونی حکومت کو شکست دے کر ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔بیان میں آیا ہے کہ اس کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کا واحد راستہ صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کے مقابل ثابت قدمی اور راہ استقامت پر تاکید ہے اور اس طرح کے جذبے اور پختہ ایمان کے مقابل ملت فلسطین کے حقوق کے غاصبوں کے لئے شکست قبول کرنے کے علاوہ کوئي راستہ نہیں تھا اور نہ ہوگا۔وزارت خارجہ کے بیان میں مزید آیا ہے کہ ایران فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ظالمانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات اور زخمیوں کے جلد شفایاب ہونے کی دعا نیز شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں اور متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲