اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور منگل کی شام کو بھی دارالحکومت منامہ سمیت ملک کے کئي شہروں میں بحرینی عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ان مظاہروں میں لوگوں نے آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کیا اور جمہوریت پسند مظاہرین کی سرکوبی کے آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کی مذمت کی۔اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ بھی کی۔واضح رہے کہ بحرین میں فروری سنہ 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے جاری ہیں اور آل خلیفہ حکومت کی فورسز مظاہرین کی سرکوبی میں سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات کی فورسز کی مدد لے رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲