27 اگست 2014 - 01:48
ایران کے نائب وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے جدہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے جدہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق امیر عبداللھیان اور سعود الفیصل نے دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات میں نئے باب کے اضافے کی ضرورت پر تاکید کی  ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دوجانبہ تعلقات، علاقائی مسائل خاصطور پر علاقائی صورت حال اور امت اسلامیہ کو لاحق خطرات منجملہ غزہ میں فلسطین کے مظلوم عوام پر غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
حسین امیر عبداللھیان اور سعود الفیصل نے اس ملاقات میں علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے انسانیت سوز اقدامات اور انتہاپسندانہ سرگرمیوں کہ جو دین مبین اسلام کے اصول کے منافی ہیں کے مقابلے میں علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کی اہمیت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
دوسری جانب اسلامی کانفرنس تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے حمید رضا دھقانی نے حسین امیر عبداللھیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے درمیان جدہ میں ہونے والی ملاقات کو نہایت اہمیت کا حامل اور ثمر بخش اور امت اسلامیہ و عرب خاصطور سے دونوں ملکوں کے فائدے میں قرار دیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲