26 اگست 2014 - 06:22
غزہ میں رہائشی عمارتوں پر صہیونی حملے غیر انسانی جرائم

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں رہائشی عمارتوں پر صیہونی حکومت کے حملے، غیر انسانی جرائم ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں رہائشی عمارتوں پر صیہونی حکومت کے حملے، غیر انسانی جرائم ہیں جبکہ ان  حملوں کے نتیجے میں عام فلسطینی شہریوں کے شہید و زخمی ہونے کے علاوہ بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو بے گھر ہونا پڑ رہا ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو اپنے ان غیر انسانی جرائم کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ میں ایک پندرہ منزلہ رہائشی عمارت کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس عمارت میں سو سے زائد رہا‏ئشی مکانات بنے ہوئے تھے۔اس سے قبل بھی غاصب صیہونی حکومت نے چالیس مکانات کی حامل ایک رہائشی عمارت کو اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲