اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير خارجہ ہوشيار زيباري نے اتوار کي شام بغداد ميں ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہا کہ دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں ايران کا کردار کسي سے پوشيدہ نہيں ہے -
انہوں نے کہا کہ تہران نے دہشتگردي کے خلاف جنگ کے ہر محاذ پر بغداد کي مدد اور حمايت کي ہے جس کو عراقي عوام ہرگز فراموش نہيں کريں گے -
ہوشيار زيباري نے دہشتگردي کے خلاف جنگ کو قومي علاقائي اور بين الاقوامي فريضہ قرار ديا اور کہا کہ علاقے ميں دہشتگردوں کي موجودگي نے دنيا کے تمام ملکوں کے درميان دہشتگردي کے خلاف تعاون کي ضرورت کو بڑھا ديا ہے -
انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ايران اور عراق کے درميان تمام شعبوں ميں نزديکي تعاون جاري رہے گا - ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے بھي اس پريس کانفرنس ميں عراق کي ارضي سالميت اور وحدت کے تحفظ کو اسلامي جمہوريہ ايران کي خارجہ پاليسي کي ترجيحات ميں بتايا اور اعلان کيا کہ ايران کي جانب سے عراق کے سبھي ، شيعہ، سني، کرد، ترکمن، ايزدي اور عيسائي،
عوام کي بھر پور حمايت بدستور جاري رہے گي - انہوں نے اسي کے ساتھ دہشتگردي کے خلاف جنگ ميں عراق کے عوام، سياسي رہنماؤں اور مذہبي پيشواؤں کے موقف کو بھي قابل تعريف بتايا-
.......
/169