اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر خزانہ یائیر لاپید نے اتوار کے دن کہا کہ دوسرے ممالک میں مقیم حماس کے رہنما بھی محفوظ نہیں رہنے چاہئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی وزیر جنگ موشہ یعلون نے بھی کا تھا کہ صیہونی حکومت حماس کے رہنماؤں کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ صیہونی حکام کے یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آرہے ہیں کہ جب گزشتہ اڑتالیس دنوں کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں دو ہزار ایک سو تیئیس فلسطینی شہید اور دس ہزار نو سو زخمی ہوگۓ ہیں۔ ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں سے اکثریت خواتین ، بچوں اور بوڑھوں کی ہے۔
.......
/169