25 اگست 2014 - 18:43
پاکستان کے سیاسی بحران پر ایران کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے پاکستان کی حالیہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پاکستان میں جمہوری عمل کے فروغ پر تاکید کرتا ہے اور اس کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات پر امن اور بغیر کسی کشیدگی کے اختتام پذیر ہو جائیں گے۔

.......

/169