اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اردن کی پارلیمنٹ کی طرف سے عبداللہ دوم کے اختیارات بڑھانے پر اپوزیشن نے سخت اعتراض کیا ہے ۔حکومت مخالف عناصر کا کہنا ہے کہ شاہ کے اختیارات میں اضافہ اصلاحات کے وعدے سے انحراف اور شاہ کو اور زیادہ مضبوط کرنے کا شاہی حربہ ہے ۔اردن میں حکومت مخالف جماعت اخوان المسلمیں کے نائب سربراہ زکی بن ارشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اردن کی پارلیمنٹ میں شاہ کے اختیارات میں اضافے کا منصوبہ اصلاحات کے عمل کی واضح مخالفت ہے ۔ان کا کہنا تھا آئین کے مطابق حکام کے اختیارات میں توازن ضروری ہے ۔اردن کی پارلیمنٹ نے شاہ عبداللہ کے کہنے پر فوج اور انٹیلیحنس کے سربراہوں کی تقرری کا اختیار شاہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پارلیمنٹ کے صرف آٹھ افراد نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ اردن کی پارلیمنٹ نے ایک ایسے وقت یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس ملک میں آذادی بیان، انسانی اورشہری حقوق کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے اور ملک کے تمام اہم امور کا اختیار شاہ عبداللہ دوم کے پاس ہیں۔
.......
/169