24 اگست 2014 - 14:41
موصل ڈیم کے مضافاتی علاقوں پر عراقی سیکورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول

عراقی سیکورٹی فورسز اور کرد پیشمرگ فورسز نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضہ سے عراق کے سب سے بڑے ڈیم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کے آس پاس کے علاقوں کو بھی محفوظ بنا دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز اور کرد پیشمرگ فورسز نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضہ سے عراق کے سب سے بڑے ڈیم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کے آس پاس کے علاقوں کو بھی محفوظ بنا دیا ہے۔

کرد فورسز کے کمانڈر سردار دوسکی کا کہنا ہے کہ موصل ڈیم کی عسکری اور اسٹریٹجک اہمیت ہے، کیونکہ یہ سینجر اور موصل کے درمیان سپلائی کا اہم ذریعہ ہے کہ جو اس وقت داعش کے قبضہ میں ہیں۔ داعش اس ڈیم کے ذریعہ موصل یہاں تک کے بغداد کے بعض حصوں کو سیلاب سے تباہ کر سکتا تھا۔

دوسکی نے مزید کہا کہ داعش ایک تربیت یافتہ اور مجہز دہشت گرد گروہ ہے اور امریکی تربیت یافتہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کی ایک شاخ ہے۔

کرد فورسز کے مطابق، ڈیم پر کنٹرول حاصل کرنے کی جنگ کے دوران تقریبا تین ٹن بارود ڈیم کے نزدیک سے ضبط کیا گیا ہے۔

پیشمرگ فورس ڈیم کے مضافات میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے میں بھی مصروف ہے۔

اسٹریٹجک اعتبار سے اہم ڈیم پر داعش نے 7 اگسٹ کو قبضہ کر لیا تھا۔ اس ڈیم سے شمالی عراق کو پانی اور بجلی فراہم کی جاتی ہے، داعش کے دہشت گرد اسے سینکڑوں کیلومیٹر کے رقبہ کو غرق کرنے کے لیے استعمال کر سکتے تھے۔

.......

/169