اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عراقی حکام سے تبادلہ خیالات کے لیے عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے پر ہیں۔ ظریف اتوار کو دو روزہ دورے پر بغداد پہنچے، بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کے عراقی ہم منصب ہوشیار زیباری نے انہیں خیر مقدم کہا۔
ایرانی وزیر خارجہ عراقی صدر فواد معصوم، نامزد وزیر اعظم حیدر العبادی، سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نوری المالکی اور پارلیمنٹ کے سپیکر سلیم الجبوری سمیت عراق کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ فریقین کی گفتگو کا محور دو طرفہ تعلقات، بین الاقوامی صورت حال اور عراق میں تکفیری سرگرمیاں رہیں گی۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تکفیری دہشت گرد داعش نے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔
داعش عراق میں تمام فرقوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
تکفیری دہشت گرد معصوم بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ افراد کو تہے تیغ کر رہے ہیں۔
.......
/169