اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ناصریہ کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ محمد مهدی ناصری نے اس ھفتہ مسجد شیخ عباس کبیر میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں عراق میں « شیعہ سپریم کونسل» تشکیل دئے جانے کی درخواست کی ۔
انہوں نے کہا: اس کونسل کی تشکیل خاص اہمیت کی حامل ہے ، بعض پارٹیوں اور گروہوں نے حکومتی مناصب کی دستیابی میں جو طریقہ اَپنائے ہیں وہ ایک بِل کے مانند ہے خاص قبیلہ جسکا بھگتان کرے گا ۔
حجت الاسلام ناصری نے مزید کہا: بعض افراد ملک کے ائین میں موجود حقوق سے اس لئے دستبردار ہوجاتے ہیں کہ اس قانون کے لکھنے والے خود اس پر عمل نہیں کرنا چاہتے ۔
ناصریہ کے امام جمعہ نے عراقی وزیر اعظم کو عراقی شیعوں کے حقوق سے چشم پوشی نہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: حیدر العبادی ھرگز عراق کے اکثریت کے حقوق سے چشم پوشی نہ کریں ۔
حجت الاسلام ناصری نے مزید کہا: بعض سیاسی پارٹیوں کے غیرقانونی اور غیرمنطقی مطالبات کی منظوری ملت عراق کی حق تلفی ہے ۔
.......
/169