اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چین سے ملنے والی سرحدوں پر خاص صورت حال کا سامنا کرنے کی غرض سے آکاش میزائل نصب کئے جائیں گے جو زمین سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس سے قبل ہندوستان نے چین کی سرحد کے قریب ایک اڈے پر سوخو جنگی طیارے تعینات کئے تھے۔ ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں دفاعی قوت بڑھانے کے بارے میں یہ رپورٹیں، ایسی حالت میں موصول ہورہی ہیں کہ جب ہندوستان میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہندوستان اور چین کے حکام کے درمیان کئی بار ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس سے ان دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اختلافات کے حل کیلئے امیدیں کافی بڑھ گئی ہیں۔
.......
/169