اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سرگئی نریشکین نے آئندہ ہفتے روس اور یوکرین کے سربراہوں اور یورپی نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات سے یوکرین کا بحران حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق انھوں نے آج ایک بیان میں مینسک میں ہونے والی اس ملاقات کو یوکرین کے حوالے سے کشیدگی میں کمی کئے جانے کے ایک مناسب موقع سے تعبیر کیا اور کہا ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ یہ ملاقات چھّبیس اگست کو بیلا روس کے دارالحکومت مینسک میں ہوگی۔
.......
/169