22 اگست 2014 - 12:29
امریکہ کے ساتھ تعاون پر مبنی میڈیا میں آنے والی خبریں بےبنیاد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں کے ہٹائے جانے کی صورت میں عراق میں امریکہ کے ساتھ ایران کے تعاون پر مبنی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں کے ہٹائے جانے کی صورت میں عراق میں امریکہ کے ساتھ ایران کے تعاون پر مبنی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج بعض نیوز ایجنسیوں میں اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں کہا کہ یہ خبریں صحیح نہیں اور اس مسئلہ کے حوالے سے کوئی پروگرام تیار نہیں کیا گیا ہے اور اس شعبے میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ بعض نیوز ایجنسیوں نے رپورٹ دی تھی کہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے منسوخ کیئے جانے کی صورت میں امریکہ کے ساتھ تعاون کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

.....

/169